جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سے انٹیلی جنس معاہدہ فائنل نہیں ہوا، افغان خفیہ ایجنسی

datetime 25  مئی‬‮  2015 |

اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) افغانستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی نے کہاہے کہ پاکستان سے انٹیلی جنس شراکت کا معاہدہ ابھی فائنل نہیں ہوا، افغان نیشنل ڈائریکٹریٹ ا ف سیکیورٹی کسی بھی معاہدے کو فائنل کرنے سے قبل افغانستان کے قومی مفادات پیش نظررکھنے کا پابند ہے۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے افغان صدرپر دباو بڑھ گیاہے۔ اس معاہدے کی مخالفت میں سابق افغان صدر حامد کرزئی پیش پیش ہیں۔ پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے کرزئی افغان نیشنل ڈائریکٹریٹ اف سیکیورٹی اور ائی ایس ائی مفاہمتی یادداشتوں کی مسلسل مخالفت کررہے ہیں۔ کرزئی نے حال ہی میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزیراعظم چین کے دورے پرجاتے ہوئے ذرادیر کوافغانستان رکے تھے۔ کرزئی نے اشرف غنی سے ملاقات میں انھیں مشورہ دیا کہ ان مفاہمتی یادداشتوں کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے اور ’’قومی مفادکے خلاف معاہدوں سے گریز کیا جائے۔‘‘اس ضمن میں سابق سینئرجنگجو رہنماوءں کابھی جن میں عبدالرسول سیاف اور حزب اسلامی کے مختلف رہنماشامل ہیں، حکومت پردباو ہے کہ یہ معاہدہ ختم کیا جائے۔ اتوار کو اس حوالے سے پیداشدہ صورتحال کے تناظر میں این ڈی ایس نے بیان جاری کیاہے کہ پاکستان سے ہونے والی مفاہمتی یادداشتیں 5 مراحل سے گزرنے کے بعد قابل عمل ہوں گی۔ افغان صدراس معاہدے کے فریم ورک، اختیاراور حدودکا تعین کریں گے اس کے بعدیہ قانونی متصور ہوگا۔ صدرکو براہ راست رپورٹ کرنے والے اہم سرکاری ادارے این ڈی ایس، وزارت خارجہ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اورچیف ایگزیکٹو ا فس اس معاہدے کے مندرجات کا جائزہ لیں گے۔بالخصوص نیشنل سیکیورٹی کونسل اس پر خصوصی بحث کریگی۔ سیاسی وشدت پسند رہنما اور منتخب نمائندے اس جائزہ لے کر اس پرقومی اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے بعد اس کا ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ ا ئی ایس ا ئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکے حالیہ دورہ کابل میں طے پایا تھا اور اسے افغان ایوان صدر اور این ڈی ایس کے ترجمان نے دونوں ملکوں میں بڑھتے ہوئے باہمی تعاون اور دیگر حوالوں سے خوش ا ئند قرار دیاتھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…