اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوٹی 20میں سیریزجیتے پرمبارکباددی ہے اورصدرممنون حسین نے کہاہے کہ امیدہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ بھی اپنی عمدہ کارکردگی دکھائے گی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیاہے اورزمبابوے نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے اہم کرداراداکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ امیدکی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنی فتوحات کاسلسلہ جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم ہماری مہمان ٹیم ہے اس نے ہمارے دل موہ لئے ہیں