نئی دہلی(نیوزڈیسک)برصغیر کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا،مقبوضہ کشمیر کے بارے بھارتی حکومت کا خطرناک فیصلہ- بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں ایک اورظالمانہ فیصلہ کرلیا.بھارت کی مودی سرکارنے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت ملنے کے بعد مقبوضہ کشمیرکو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی جو جماعت کے منشور کا اہم حصہ بھی ہے۔اس بارے میں بی جے پی کے ترجمان سمبیت پترا کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنا پارٹی منشور کا مرکزی نقطہ ہے، لیکن ابھی پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت نہیں مگر مستقبل میں اراکین کی مناسب تعداد کے بعد ہم اس کے خاتمے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کوختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت درکار ہے جس کے بعد ہی آئین میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو بعض ایسے خصوصی اختیارات فراہم کرتا ہے جن کا اطلاق بھارت کی دیگرریاستوں پر نہیں ہوتا۔
برصغیر کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا،مقبوضہ کشمیر کے بارے بھارتی حکومت کا خطرناک فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































