پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

طبی مراکز کی بحالی، پنجاب نے خیبر پختونخوا سے معاونت مانگ لی

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،لاہور(نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب نے خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قدرتی آفات سے متاثرہ ضلع لوئر دیر میں طبی مراکز کی بحالی کے منصوبے کے بہترین نتائج کو دیکھتے ہوئے طبی مراکز کی بحالی کے سلسلے میں مدد طلب کرلی ۔ایکسپریس کے مطابق خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کی مالی معاونت سے سیلاب و دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ پانچ اضلاع کوہستان‘ تور‘ غر‘ بونیر‘ لوئر دیر اور بٹگرام میں ”ریوٹیلائزیشن آف ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروسز“ نامی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گزشتہ ایک سال سے متعارف کرارکھا ہے مجوزہ منصوبے کی مدت رواں سال 30جون کو ختم ہورہی ہے تاہم عالمی بینک نے منصوبے میں ایک سال مزید توسیع دینے کا عندیہ دیا ہے جس کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے محکمہ صحت نے لوئر دیر میں جاری منصوبے کے بہترین نتائج کو دیکھتے ہوئے صوبائی محکمہ صحت خیبر پختونخواہ سے تکنیکی معاونت طلب کی ہے تاکہ ضلع پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے ذریعے طبی مراکز و ہسپتالوں کی بحالی کی جاسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ ہسپتالوں و طبی مراکز کی تعداد زیادہ ہے جس میں حکومت کو مزید وسائل درکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…