پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، برطانیہ پاکستان کی مدد کو تیار

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے کہا ہےکہ اگر پاکستان نے ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات میں مدد مانگی تو بھرپور تعاون کیاجائے گا ، برطانیہ پہلے ہی اپنی سرزمین پر جعلی ڈگریوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھارہاہے۔ ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہے ، اسی لیے وزیر داخلہ نے بھی دنیا کے اہم ملکوں سے تحقیقات میں مدد لینے کا اشارہ دیا تھا ، اس اشارے پر آج برطانیہ نے بھرپور ردعمل دیا ہے اور پالیسی بیان جاری کرتےہوئے کہا ہےکہ اگر جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات میں پاکستان نے مدد مانگی تو اس کی بھر پور مدد کی جائے گی ، اس سلسلے میں سائبر کرائم ، محکمہ داخلہ اور تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق کرنے والی اتھارٹیز نے اپنی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلادیا ہے ، تاہم اس سب کا دارومدار پاکستان کی طرف سے مدد کی درخواست آنے پر ہے۔ برطانوی حکومت نے کہاہے کہ وہ پہلے ہی جعلی ڈگریوں کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے اور صرف ڈگری دینے کے نام پر برطانیہ میں کھولے گئے نوے فیصد کالجز بند کیے جاچکے ہیں ، برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق دو ہزار دس سے اب تک 850سے زائد فراڈ کمپنیز کو بند کیا جاچکا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…