منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی،پاکستانیوں کی379 ملین ڈالرز کی جائیدادیں

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)دبئی میں جائیدادوں کی خریداری کے حوالے سے 2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان تیسرا بڑا ملک رہا اور پاکستانی شہریوں نے 379 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔اس سے قبل پاکستانی شہریوں 2013 اور 2014 کے دوران دبئی میں 4.3 ارب ڈالر (سولہ ارب درہم) کی جائیدادیں خریدی تھیں۔دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپریل 2015 میں جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی شہریوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جائیدادوں کی خریداری کی مد میں 379 ملین ڈالر خرچ کیے۔جائیدادوں کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دوسرے نمبر پر رہا اور ان کی تعداد 953 رہی جبکہ ایک ہزار سے زائد سرمایہ کاروں کے ساتھ ہندوستانی پہلے نمبر پر رہے۔پاکستان کی ایک پراپرٹی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کے جنوری میں ہونے والے سروے کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے کہا تھا کہ وہ صرف پاکستان میں ہی سرمایہ لگانا چاہتے ہیں تاہم بیرون ملک سرمایہ کاری کے خواہشمند 49 فیصد افراد نے دبئی میں جائیداد خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران دبئی میں جائیداد کے خریداری کی تلاش میں سرگرم پاکستانیوں کی تعداد 87.29 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 85.40 فیصد تھی۔ڈیٹا کے مطابق پاکستانیوں کی جانب سے دبئی میں پرتعیش بنگلوں ، ولاز اور دفاتر وغیرہ کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسی عرصے کے دوران صرف بارہ فیصد پاکستانیوں نے کرائے پر جگہوں کی تلاش کی جس سے یہ نتیجہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ اس سہ ماہی کے دوران بہت زیادہ افراد روزگار کے لیے دبئی نہیں گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…