پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا نے کیسے پاکستان کی مدد کی،پرویز رشید نے بتادیا

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا راستہ نقصان کا راستہ ہے اسی لئے اپنے بچوں کو دہشت گردی سے پاک محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملک میں کرکٹ سمیت ہر شعبے کو نقصان پہنچایا، دہشت گردی کے باعث کھلاڑیوں نے پاکستان آنا بند کردیا، لاہور میں کھلاڑیوں پرحملے نے ملکی تشخص مجروح کیا،اسی لئے اپنے بچوں کو دہشت گردی سے پاک محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے سے ملک کو دنیا بھرمیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اسی ملک نے ہمیں ڈینگی سے بچایا، اپنے ملک سے ڈاکٹرز اورطبی ماہرین پاکستان بھیجے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اسلام لوگوں کی زندگیاں بچانے کا درس دیتا ہے اور قرآن کریم کی تعلیمات میں بھی امن و محبت کا درس ملتا ہے، دہشت گردی غیراسلامی فعل ہے، دہشت گردی نے ملک کو نقصان پہنچایا اور معاشرہ تباہ کیا، ہمیں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے دوسروں کو تکلیف ہو،علمائے کرام دوریاں اور نفاق پیدا کرنے والی باتوں سے اجتناب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…