اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ نے پاکستان اور سعودی عرب ے مابین ایٹمی معاہدے اور تعاون کے تاثر کو زائل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین مستقبل میں ایسا کوئی معاہدہ طے نہیں پانے جا رہا اور نہ ہی سعودی عرب کی جانب سے ایٹمی طاقت بننے کا کوئی اشارہ ملا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان ماری یارف نے کہا کہ سعودی عرب میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے میں ہم بھی فریق تھے جس میں یہ معاہدہ طے پایا گیا تھا کہ سعودی عرب نیوکلیئر توانائی کے حصول کے لئے کسی مصروف عمل کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا ۔ علاوہ ازیں ایک ہفتہ قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر باراک اوبامہ بھی بارہا کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے جو جوہری توانائی کے حصول کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا تاہم ہم سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں کو نیوکلیئر پاور سے دور رہنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔
مزید پڑھئے:کیا بچے جان بوجھ کر شور کر تے ہیں ؟