اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی نے فون پر اپنے والد سے رابطہ کیا ، دونوں باپ بیٹے کے درمیان 8 منٹ تک بات چیت ہوئی ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو دو سال قبل اغوا کر لیا گیا تھا اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ، آج صبح جب سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ملتان میں ایک چہلم میں موجود تھے تو اسی وقت انہیں موبائل فون پر افغانستان کے نمبر سے ایک کال موصول ہوئی جس سے ان کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی نے ان سے بات کی ، دونوں باپ بیٹے کے درمیان 8 منٹ تک بات چیت ہوئی ، علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ ان کا بیٹا بالکل خیریت سے ہے اور امید ہے کہ جلد وہ اغوا کاروں کی قید سے رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہے اور اغوا کاروں نے اسے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی ، یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ساتھ دوبارہ رابطہ کب کیا جائے گا ۔