پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق ہوگئی ،سرتاج عزیز

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی کی حمایت میں بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر کے بیان سے بھارت کے متعلق خدشات کی تصدیق ہوگئی۔ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہبغل میں چھری رکھ کر رام رام کرنے والے بھارت کی اصلیت بے نقاب ہو ہی گئی بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک کے منتخب حکومت کے وزیر نے کھلے بندہوں دہشت گردی روکنے کے بہانے دہشت گردی کے استعمال کی بات کی ہو۔انھوں نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ طریقے سے اپنے ہمسائے سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور دونوں کو مشترکہ طور پر اس کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں پاکستانی حکام بھارتی خفیہ ادارے را کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دہشت گرد ہی لانا ہوں گے۔ کانٹے سے ہی کانٹا نکالنا پڑتا ہے ، صرف ہمارے ہی فوجیوں کا خون کیوں بہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلح درانداز کے ساتھ انسانی بنیادوں پر سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ جو بھی دراندازی کی کوشش کرے گا ، وہ مارا جائے گا۔ ممبئی حملوں کی طرح کے کسی نئے حملے کو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…