اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے محمود آباد میں منشیات فروشوں کے دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ محمود آباد تھانے کے علاقے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشوں کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تینوں افراد کی لاشوں کو تھانے منتقل کیا گیا ۔ مرنے والوں کی شناخت طلحہ ، سلیم اللہ اور فشو کے نام سے ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے دو گروہوں کے درمیان کافی عرصے سے جاری کشیدگی نے آج تصادم کی شکل اختیار کرلی جس میں آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا ۔