پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہاہے کہ تخت لاہور کو اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کے لیے روٹ تبدیل کیاجارہا ہے جس کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب میں اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دورحکومت میں چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کامعاہدہ ہوا، جس کے تحت راہداری نے خیبرپختونخواکے راستے بلوچستان میں داخل ہوناتھا جبکہ موجودہ حکومت تخت لاہورکوشامل کرنے کیلئے روٹ تبدیل کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت چین سے ملنے والی امدادپختونوں اوربلوچوں کودے۔