اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئرصحافی اوراینکرپرسن کامران خان نے ایگزیٹ کے چینل بول کوچھوڑنے کااعلان کردیاہے ۔کامران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایاکہ انہوں نے بول کوچھوڑنے کافیصلہ کرلیاہے اورانہوں نے کہاکہ میں اپنے ضمیرسے آوازپراستعفی دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بول چینل سے استعفی دے دیاہے ۔اس موقع پرکامران خان نے کہاکہ میں نے اپنے ضمیرکی آوازپربول چھوڑنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میراضمیرمجھے مزیدایسے ادارے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتاجس ادارے پرکرپشن کے الزامات ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے بول سے فوری طورپرعلیحدگی کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اخلاقی دباﺅ پرمستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے ۔