کراچی(نیوزڈیسک)نقاب پوش پولیس کا عدالت کے باہر جمع لوگوں پر بدترین تشدد،صحافی اورمیڈیا کے نمائندے بھی پولیس کے ڈنڈوں کی زد میں آگئے پولیس نے ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا خود عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے ، ہنگامے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کو پولیس اور رینجرز نے اپنے حصار میں لے لیا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بھی حصارمیں لے لیاگیا ہے بڑی تعداد میں پولیس اور بکتر بند گاڑیاں علاقہ میں موجود ہیں ، عدالت نے مرزا کی استثنی ٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیشی کا حکم دیاتھا ، فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارے پندرہ گارڈز کو ہتھیاروں سمیت پولیس والے لے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اسد کی سربراہی میں یہ سب کچھ کیاگیا ہے عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔