اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن اس سال فیصلہ کردےگی اورعام انتخابات اسی سال ہونگے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کی تنظیمی ڈھانچہ توڑ دیااورملک بھرمیں عبوری سیٹ اپ کااعلان کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی میں انتخابات کرادیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 2015الیکشن کاسال ہے اورملک بھرمیں بہترین امیدوارمیدان میں لائیں گے ۔ عمران خان نے وجہیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ کے تحت پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب پارٹی عہدیداروں کو ہٹایاہے۔دریں اثناءبنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماوں کے اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق وجییہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے دیگر رہنماوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے تحت منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے اوران کی جگہ مقامی اور صوبائی سطح پر عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔