اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران خطرناک ہو گیا ، شہروں میں با رہ ، چودہ اور اٹھا رہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، ہمارے دور حکومت سے اس وقت پچاس فیصد زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نے ہمارے دور حکومت میں تو لوڈ شیڈنگ کو تو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا تھا مگر اب وہ کیوں خاموش ہے۔ لاہور کا وہ کیمپ اور احتجاج کہاں گیا جو ہمارے دور حکومت میں کیا گیا۔ اس وقت لوگ تڑپ رہے ہیں ، احتجاج ہو رہے ہیں تو پھر میڈیا کی اس پر خاموشی کیسی ، حکومت اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اب اس پر تین سال بعد بات کریں گے۔ انہوں نے محض اقتدار کے حصول کے لیے لوگوں سے دھوکہ کیا ، اب لوگوں کو چاہئے کہ وہ فیصلہ کریں اپوزیشن کا کام عوامی مسائل کو نظر میں رکھ کر احتجاج کرنا ہے جو وہ کر رہی ہے۔ حکومتی آفیشلز کے معاملے کو اٹھایا تو حکومت نے اس کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کی رپورٹ کے بارے میں مجھے زیادہ معلوم نہیں اگر اس میں کچھ ہوا ہے یا کسی کو سزا ملی ہے تو اسے عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔
توانائی بحران خطرناک ہوگیا، اب لاہور کا احتجاجی کیمپ کہاں ہے، خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































