اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے گلبہار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی کل بہادر خان شہید ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ڈی ایس پی گل بہادر خان اپنی رہائشگاہ سے بیٹی کے ہمراہ دفتر کی طر ف جا رہے تھے کہ شیخ آباد میں گلبہار چوک کے قریب پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے وہاں موجود اہل علاقہ نے انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق ڈی ایس پی کل بہادر خان کی گاڑی پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے ان کی گاڑی بھی مکمل طور پر گولیوں کی زد میں آئی اور وہ بھی زخمی ہو گئے تھے اس کے علاوہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں موجود ان کی بیٹی مکمل طور پر محفوظ رہی ہے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دو حملہ آوروں کی اطلاع ملی ہے تاہم اس حملے میں ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی گل بہادر خان شہید ہو گئے ہیں اور ان کی بیٹی مکمل طور پر محفوظ رہی ہے ۔
مزید پڑھئے:کس کام کی یہ دولت ؟
پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں