منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

این آ ر او کیس میں سپریم کورٹ کے قانونی نکات غیر متعلقہ تھے،جسٹس ثاقب نثار

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالد انور نے 1973ء کے آئین میں کئی آرٹیکلز میں کی گئی ترامیم بارے تفصیل سے دلائل دیئے اور موازنہ کیا۔ انہوں نے 89 کے تحت اختیارات کی تقسیم بارے بتایا گیا ہے امریکہ میں صدر کانگرس کے باوجود کام نہیں کر سکتا جبکہ پاکستان میں صدر مملکت آرڈیننس جاری کر سکتا ہے۔ جسٹس آصف نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر کے آرڈیننس کا اختیار استعمال کیا جاتا ہے۔ خالد انور نے 1962ءمیں آرڈیننس میں اختیارات دیئے گئے جس کو 1973ءمیں بھی شامل کیا گیا 1956ءاس میں قدرے محتاط تھا۔ اگر آرڈیننس کو 120 دن گزر چکے ہیں تو وہ خود بخود ختم ہو جائے گا۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ یہ عام پریکٹس ہے کہ حکومتیں آرڈیننس کے اختیار کا غلط استعمال کرتی ہے۔ خالد انور نے کہا کہ ہمارے ملک میں اختیارات کی تنسیخ کا استعمال بغیر کسی لالچ کے اور غیر ضروری اور بے قاعدگی سے کیا جاتا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی آئین میں اس بارے میں کیا کہا گیا ہے جسٹس جواد نے کہا کہ 1935ءکے ایکٹ میں آرڈیننس بارے کیا کہا گیا ہے۔ خالد انور نے کہا کہ اس کو دیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی بعض تقاریر کا بھی حوالہ دیا۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ 89 کہتا ہے کہ آرڈیننس صرف ایک بار دہرایا جاتا ہے اور اب اس بارے میں کہا جاتا ہے کیا فریش آردیننس جاری ہو سکتا ہے یا نہیں۔ خالد انور نے کہا کہ یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ آرڈیننس کا استعمال بلاواسطہ یا بالواسطہ نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس میاں ثاقب نے کہا کہ بھارت میں قرار دیا گیا ہے کہ آردیننس کا دوبارہ اجراءقانون کے ساتھ فراڈ ہے۔ خالد انور نے کہا کہ آپ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اس سے ریاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستانی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کے لئے جبکہ سفید اقلیتوں کے لئے رکھا گیا۔ جمہوریت کا تصور بھی اسلامی تعلیمات سے لیا گیا ہے جہاں مشاورت کی بات کی گئی ہے۔ قائد اعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت بارے ہمیں اسلام کی تعلیمات سے تصور لیا گیا ہے پاکستان کبھی بھی مولویوں کا ملک نہیں بنے گا۔ ایران مولویوں کا ملک ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…