پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے،وزیردفاع

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(نیوزڈیسک ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے، حکومت ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پائیدار امن کا خواہاں ہے۔سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری کے ساتھ گاوں کنگرہ پسرور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورتحال سے واقف ہے، اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ملک میں عسکریت پسندی، بغاوت اور دہشت گردی کے خاتمے میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضربِ عضب آپریشن نے اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں اور اس میں کامیاب پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور عسکریت پسندوں سے جنگ میں مسلح افواج کے کندھے سے کندھا ملا کر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف جنگ اور پائیدار عالمی امن کے قیام میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔سرحد کے ساتھ ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس کی معاندانہ کارروائی کا شکار ہونے والے دیہاتیوں کے ساتھ وفاقی وزیر نے یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرحدی دیہاتوں کے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے ان کے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیرِ دفاع نے گاوں باجرہ گڑھی میں گورنمنت گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھا اور تحصیل پسرور میں سیالکوٹ کنگرہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ان منصوبوں پر 1.20 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے کی تعمیر پر 56 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت خاص طور پر توانائی کے بحران سمیت ان مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے، جو اس کو ورثے میں ملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کے حل سے ملک ترقی اور اقتصادی استحکام کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…