جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

نیویارک ٹائمز میں بول میڈیا گروپ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات،میڈیا گروپ کی تردید،قانونی نوٹس بھیج دیا

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابقہ ملازمین اور فراڈ کے ماہرین کے مطابق یہ کمپنی ہر ماہ لاکھوں ڈالر کماتی ہے۔ Axact کو چھوڑنے والے کوالٹی کنٹرول آفیشل یاسر جمشید کے مطابق ”کسٹمر سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی یونیورسٹی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔“ یہ کمپنی جعلی اسناد کا کام عموماً پاکستان سے باہر کرتی ہے اور مشرق وسطیٰ کے تیل کی دولت سے مالا مال ممالک کے علاوہ ایشیا، یورپ اور امریکا تک بیسیوں ممالک اس کی زد میں ہیں۔اخبار نے Axact کی دھوکہ دہی کا نشانہ بنے والے متعدد افراد کے بیانات کا بھی ذکر کیا ہے۔ سابقہ ملازم جمشید کے مطابق ایک سعودی شخص سے جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس کے عوض 4لاکھ ڈالر (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) ہتھیائے گئے۔ ایک مصری شخص نے گزشتہ سال انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جان کیری کے دستخطوں کے ساتھ حاصل کرنے کے لئے 12ہزار ڈالر (تقریباً 12لاکھ پاکستانی روپے) ادا کئے۔ ابوظہبی کے ایک بڑے ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس نے میڈیکل ڈگری کے حصول کے لئے 60ہزارڈالر (تقریباً 60 لاکھ پاکستانی روپے) لٹادئیے۔ ابوظہبی میں ہی ایک کنسٹرکشن کمپنی کے لئے کام کرنے والے جونیئر اکاﺅنٹنٹ موہن نے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری اور انگلش لینگوئج ٹریننگ سرٹیفکیٹ کے لئے مختلف اوقات پر رقوم ادا کیں اور مجموعی طور پر 30 ہزار ڈالر (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) لٹا بیٹھا۔2009میں امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے Axact کی ملکیت دو ویب سائٹوں بیلفرڈ ہائی سکول اور بیلفرڈ یونیورسٹی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی۔ اس کارروائی میں جلد ہی 30 ہزار دیگر متاثرین بھی شامل ہوگئے، لیکن دفاع کے لئے Axactکی بجائے ایک پاکستانی شخص سلیم قریشی سامنے آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…