پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

قائم علی شاہ سے چوہدری نثار کی ملاقات ،وزیر اعلیٰ سندھ نے شکایات کے انبار لگا دیئے

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں سانحہ صفورا اور ٹارگٹڈ آپریشن اور شہر میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی ،وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ صفورا اور تحقیقات کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کو تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان صوبے میں امن وامان اور باالخصوص کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر داخلہ کے سامنے وفاقی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ،قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے لیکن وفاقی حکومت کسی بھی قسم کا کوئی تعاون نہیں کررہی ہے اور وفاقی حکومت کو جن آلات اور گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی تھی وہ بھی ابھی تک پوری نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اعلان کردہ فنڈز دیئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی مضبوطی اورپولیس میں بہتری کیلئے اپنی سفارشات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کے تحفظات دور کئے جائیں گے

مزید پڑھئے:لوگوں کی گاڑیاں دھونے والا عرب پتی کیسے بن گیا

،وفاقی حکومت تمام تر وسائل فراہم کرے گی ۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائیگا اور سندھ حکومت کو تمام معاملات میں اعتماد میں لیں گے اور سندھ حکومت جتنے بھی تحفظات ہیں وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…