اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ بلال اکبر سے ملاقات کی ہے جس میں ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ کو سانحہ صفورا کے بعد ہونے والی تحقیقات ، پیشرفت اور دیگر ہائی پروفائلز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بریفنگ دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ پیر کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے ۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے پر ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا ہے اور انہیں سانحہ صفورا اور ٹارگٹ کلینگر کے دیگر ہائی پروفائل واقعات اور تحقیقات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر وزیر داخلہ کو رینجرز کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی اور انہوں نے رینجرز کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کردار کو سراہا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یادگار شہداءپر بھی حاضری دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ہے ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے وزیر دخالہ کو سانحہ صفورا میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور بلند عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھئے:نئے جرمن میوزیم میں ہٹلر دور کے شرمناک ماضی کی یادیں
سانحہ صفورا سمیت ٹارگٹ کلینگ کے واقعات میں ملوث تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔