جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان اپنے الزامات میں جس ”پپو“ کا نام لے رہے ہیں قوم اسے دیکھنا چاہتی ہے، پرویزرشید

datetime 17  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن ٹربیونل میں اپنے الزامات ثابت نہیں کرسکے ہیں وہ اب انتخابی نتائج تبدیل کرنے میں کسی پپو کا نام لے رہے ہیں جس کی ہمیں بھی تلاش ہے کیونکہ قوم پپو کو دیکھنا چاہتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، دہشت گردی میں خواہ کوئی بھی ملوث ہو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ ہمیں پاکستان میں امن چاہئے اور پاکستانیوں کو بھی دوسروں کی طرح پر امن زندگی گزارنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تدارک کے لیے کام کرنے والے ادارے نیکٹا کے فنڈز نہیں روکیں گے، نیکٹا کی جیسے صلاحیت بڑھے گی ان کو فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کی رات ساڑھے گیارہ بجے نوازشریف نے کارکنوں سے تقریر کی تھی اور اس وقت تک 120 حلقوں کے نتائج آچکے تھے، عمران خان ٹربیونلز میں اپنا کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں اب وہ اپنے الزامات میں کسی پپو کا نام لے رہے ہیں کہ پپو نے انتخابی نتائج تبدیل کردیئے اس پپو کی ہمیں بھی تلاش ہے کیونکہ پورے پاکستان میں جس پپو کو کوئی نہیں جانتا اس نے انتخابات کا نتیجہ کیسے تبدیل کردیا لہٰذا اب پوری قوم اس پپو کو دیکھنا چاہتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، راہداری منصوبے کے تین روٹ ہیں جو گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے گزرتے ہیں اور ان سے تمام رہنماو¿ں کو آگاہ کیا گیا تھا۔ پرویز رشید نے کہا کہ روٹ سے متعلق تمام لوگوں کے تحفظات پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے دور کیے جائیں گے، وزیراعظم نے اس حوالے سے پرائمری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کریں جنہیں سنا جائے گا کیونکہ یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…