پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

تخریب کاری کے واقعات دہشت گردوں اور”را“ کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں، خواجہ آصف

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے لیکن بھارت پاکستان میں تخریب کاروں کی حمایت کر رہا ہے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن ایک ہے لیکن اس کے چہرے 2 ہیں جن میں ایک ملک کے اندر اور دوسرا سرحد پار ہے اور دونوں کے درمیان وطن عزیز کے خلاف سمجھوتہ ہے، کراچی، شکار پور، پشاور اور واہگہ بارڈر واقعات دہشت گردوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے اندورنی اور بیرونی دشمنوں سے بیک وقت لڑرہی ہے جس میں مسلح افواج ضرور کامیاب ہوگی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جیت کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کےحل کے لئے اقدامات کررہی ہے، آئندہ 3 سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 56 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ سے لاہور ایکسپریس وے بنایا جائے گا جب کہ ترقیاتی منصوبوں پر 120 بلین روپے خرچ ہوں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…