پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

قومی ایکشن پلان کے تحت 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پولیس نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت شہر میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کردیئے ہیں۔پولیس کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزارت داخلہ اور اعلی حکام کو بھجوادی گئی ہے جس کے تحت جنوری 2015 سے 13 مئی 2015 تک پولیس نے 8 ہزار 895 کارروائیاں کیں جس میں کراچی میں بم بنانے کی 2 اور شکارپور میں ایک فیکٹری پکڑی گئی جب کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دو ران 11 بم اور 265 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 112 دہشت گرد ہلاک اور 58 کو گرفتار کیا گیا جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت لاﺅڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 345 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس عرصے کے دوران سندھ پولیس کے 53 اور کراچی پولیس کے 42 اہلکار شہید ہوئے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…