اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اقلیتی رہنماﺅں اور اہم وزرا کو تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے نشانہ بنانے کے منصوبے کے حوالے سے خفیہ اداروں نے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذریعے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع نے ایک قومی اخبار کو بتایا کہ سکیورٹی اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے ”تھریٹ الرٹ “ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر منظر اللہ اور اس کے پانچ ساتھیوں جن کے نام معلوم نہیں نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اقلیتی وزراء ، اراکین اسمبلی اور اہم رہنماﺅں پر میٹنگز اور جلسوں کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔خفیہ اداروں کی طرف سے”تھریٹ الرٹ“کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅں پربھی حملوں کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم رہنماﺅں کو پبلک میٹنگز اور عوامی مقامات پر محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھئے:بھوت‘ روحیں اور آسیب! حقیقت کیا ہے؟