پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سینیٹر ز کا چیرمین سینیٹ کی سخت گیری کے خلاف دبے لفظوں میں احتجاج

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیرمین سینیٹ کی جانب سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی پابندی کے خلاف سینیٹروں نے گروپ بندیاں شروع کر دی ہیں ،پارلیمنٹ ہاﺅس کی لابیوں میں چیرمین سینیٹ کی سخت گیری کے خلاف دبے لفظوں میں احتجاج شروع کردیاہے ، سینٹ کے دو پروٹوکول افسران کی معطلی کے بعد دیگر ملازمین کو بھی خطرے کی گھنٹیاں سنائی دینے لگی ہیں،گذشتہ روز کے اجلاس میں کورم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بجائی جانے والی گھنٹیوں کے دوران میاں رضا ربانی کی آمد کے بعد سینٹر بھاگ بھاگ کر ہال میں واپس آنے لگے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین وزراءکی عدم موجودگی اور سینٹ میں موجودگی پر سپیکر کو طعنے دینے لگے۔سینٹ کے حالیہ الیکشن کے بعد چیرمین سینٹ کی حیثیت سے میاں رضا ربانی کے انتخاب نے سینٹ کو نظم و ضبط سے بھرپور ادارہ بنا دیا ہے میاں رضا ربانی کی جانب سے سینٹ اراکین کو اجلاسوں میں شرکت کی پابندی اور حکومتی پارلیمانی لیڈر کو وزرا کی سینٹ میں حاضری سے متعلق دیے جانے والے ہدایات کے بعد اراکین اور وزرا نے اجلاسوں میں پابندی کے ساتھ شرکت شروع کر دی ہے اور جن وزرا کو وفقہ سوالات کے جوابات دیناہوں یا بحث سمیٹنی ہو تووہ اجلاسوںمیں ضرور حاضر ہوتے ہیں چیرمین سینٹ کی جانب سے اجلاس سے چھٹی کرنے والے تمام سینٹرز کو یہ ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنے درخواستوں میں یہ وضاحت کریں کہ وہ کیوں چھٹی لینا چاہتے ہیں دو روز قبل جب میاں رضا ربانی کی غیر موجودگی میں سینٹر محمد حمزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے تو سینیٹرز ہال سے باہر نکلنے لگے جس پر سینٹر عثمان سیف اللہ نے کورم کی نشاندھی کی اور اراکین کو واپس لانے کےلئے 5منٹ تک گھنٹیاںبجانے کے احکامات دئیے گئے چار منٹ تک گھنٹیاں بجتی رہیں مگر کوئی بھی سینیٹر ہال کے اندر نہ ایامگر میاں رضا ربانی کے آتے ہی سینیٹرز بھاگ بھاگ کر ہال کے اندر آنے لگے سینٹ کی طویل کاروائی سے تنگ صحافی بھی کورم پورا نہ ہونے کی دعائیں کرتے رہے مگر ان کی دعائیں بھی قبول نہ ہوئیں اور کورم پورا ہوگیا چیرمین سینٹ کی جانب سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور صبح 10بجے اجلاس کی طلبی سے بیزار بعض سینیٹروں نے چیرمین سینٹ کے خلاف گروپ بندی بھی شروع کر دی ہے اور پارلیمنٹ کی لابیوں میںسینٹ کو سکول کا درجہ دینے اور سختیوں پربے زاری کااظہار بھی دبے لفظوں میں شروع کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سینٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے اس کو سکول کی طرح چلانے کا انداز درست نہیں ہے صبح 10بجے اجلاس میں حاضری ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے مگر چیرمین سینٹ اس سلسلے میں ہماری رائے کو اہمیت نہیں دیتے ہیں سینٹ کے دو پروٹوکول افسروں کی معطلی کے بعد سینٹ کے ماتحت عملے نے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانا شروع کر دی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…