اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے جس میں گوادر کاشغر روٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعلی ہاﺅس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں اقتصادی راہداری منصوبے سے پورا ملک ترقی کرے گا ۔ چین نے پاکستان کو 46 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج دیا ہے جو 18 کروڑ عوام کے لئے چین کا بہت بڑا تحفہ ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہباز شریف کی صوبہ پنجاب کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کر کے اعلی مثال قائم کی ہے شہباز شریف صوبے کے عوام کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔