پشاور: بلدیاتی انتخابات کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل

17  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبائی دارلحکومت پشاور میں تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چھ سو تیس پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے ہیں۔انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں سات ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ تاہم صوبائی دارلحکومت پشاور اور مضافاتی علاقوں میں الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انتخابات کے موقع پر سات ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریزرو فورس کے جوان بھی فرائض سرانجام دینگے۔سی سی پی او اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات رہیں گے۔ انتخابات کے دوران 630پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے ہیں جہاں ساد ہ لباس میں اہلکاروں سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ اور لیڈی پولیس بھی تعینات ہوں گے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…