پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جاں بحق،ہر آنکھ اشکبار

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شاد باغ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جن میں 3بیٹے اور 3بیٹیاں شامل تھیں، جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے بارہ سال کے درمیان تھیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور کے علاقے شاد باغ میں شیر شاہ روڈ پر ایک 3منزلہ گھر کی نچلی منزل کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جہاں 3بچے سوئے ہوئے تھے، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اسی اثنا میں آگ نے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں 3بچے جھلس گئے، انہیں اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں11سالہ زین،8 سالہ دعا ، 5 سالہ انہان ، 5 سالہ مناہل ، 2 سالہ اذلان اور 2 سالہ اذان شامل ہیں۔ اہل محلہ نے الزام عائد کیا کی ریسکیو ٹیمیں بر وقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچیں، ورنہ اوپری منزل پر سوئے بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔دریں اثناءجھلس کر جاں بحق ہونے والے چھ بچوں میں سے تین بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایک ہی گھر سے میتیں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جب میتیں صبح گھر پہنچیں تو رشتہ دار پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ تین بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ قریبی گراو¿نڈ میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ بچوں کی المناک موت سے ہر آنکھ اشک بار اور ہر چہرہ غمگین تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…