شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے دڑہ میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے ذریعے شوال کے علاقے دڑہ میں میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارنے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے واقعہ کے بعد بھی جاسوس طیارے فضاءمیں پروازیں کر تے رہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔