کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں مشکوک بھارتی شہری گرفتار،تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھارتی شہری کو سٹی سٹیشن سے گرفتار کیاگیا،ملزم کو حساس اداروں اور سپیشل پولیس نے کارروائی کے دوران پکڑاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نوے روز کے ویزے پر کراچی آیاتھا اور اس نے اپنا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بھی بنوالیاتھا ،ملزم کو ایئرپورٹ تھانے میںزیر حراست رکھاگیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے، پولیس کے ذرائع کے مطابق ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔