اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیمرا نے ٹی وی چینلز کو پابندکردیا،نئی ہدایات جاری، تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ٹی وی چینلز کو پابندکردیا،نئی ہدایات کے مطابق ٹی وی چینلز دہشت گردوں کے نام کے ساتھ باعزت القاب نہیں لگا سکیںگے جبکہ تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خبر ،پروگرام یا کسی اور قسم کے شو میں میں مشتبہ افراد کے نام کے ساتھ مولانا ،مولوی ،قاری ،مفتی یا حافظ کے القاب بھی استعمال نہیں کرسکیںگے اور دہشت گردوں کے نام کے ساتھ ڈاکٹر یاانجینئر بھی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔