کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 4دہشت گردوں کو ہلا کردیا ہے ۔ہلاک ہونے والے ملزمان میں بی ایل اے اور لیاری گینگ وار کے کارندے شامل ہیں ۔اطلاعات رینجرز نے خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پرانا گولیمار میں چھاپہ مارا ۔ پاک کالونی کے علاقے ریکسر لین میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، رینجرز کو دیکھ کر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس پر رینجرز نے بھی جوابی کارروائی کی اور 4 ملزمان ہلاک ہوگئے ۔رینجرز نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نفری کو طلب کرلیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شرو ع کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونےوالوں کی شناخت بابل عرف دادا، شاہد ولد گل محمد، شاکا اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا تاہم اس سے قبل وہ لیاری گینگ وار سے منسلک تھے۔ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔