پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی،شیریں مزاری

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے چوہدر ی نثار کا منظر عام پر آنا خوش آئند ہے‘ خیبر پختونخواہ پولیس سیاسی مداخلت سے پاک ہے اور نیکوکار جیسے پولیس افسران کی عزت کرتی ہے‘ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کرینگے۔ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے عوامی اجتماع سے خطاب پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری نثار کا منظر عام پر آنا خوش آئند ہے لیکن چوہدری نثآر نے اپنی پریس کانفرنس اور اس کے علاوہ بھی کراچی سانحہ پر بطور وزیر داخلہ کوئی بیان نہیں دیا وزیر داخلہ کو اپنے حلقے میں دورہ کرنے کی بجائے کراچی کا دورہ کرنا چاہئے تھا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لینا چاہئے تھا شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کبھی خیبرپختونخواہ کا بھی دورہ کریں تو وہاں ان کو پتہ چلے گا کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی آ چکی ہے اور وہاں پر خیبرپختون خواہ کی پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا گیا ہے اس لےءباقی صوبوں کی نسبت کے پی کے میں 60 فیصد جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے تاکہ جمہوریت مستحکم ہو اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں جوڈیشل کمیشن جو بھی دھاندلی کے حوالے سے فیصلہ کریگی اسے قبول کرینگے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…