پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

این اے 122 کے ووٹوں کی رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں، چیئرمین نادرا

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی نادرا عثمان مبین نے این اے 122 کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کرنے کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں۔لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران چیرمین نادرا عثمان مبین نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے 122 کی رپورٹ قانون کے تحت ذمہ داری اور غیر جانبداری سے تیار کی گئی ہے اور اس رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں۔ ٹریبونل نے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل شعیب صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں منصوبے کے تحت دھاندلی ہوئی، یہ بے ضابطگیاں نہیں، سماعت کے دوران ڈی جی نادرا نے تصدیق کی ہے کہ سیاہی ناقص استعمال کی گئی ہے، نادرا کے منع کرنے کے باجودالیکشن کمیشن نے وہی سیاہی استعمال کی۔ نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظفر شاہ آیندہ سماعت پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 کی رپورٹ پیش کریں گے، جس کے بعد ہی نادرا رپورٹ پربات کی جائے گی۔سردار ایاز صادق کے صاحبزادے علی صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلا تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، انہوں نے جرح کے لئے وقت مانگا ہے۔ کیا نو بال پرنوبال کرانے والوں کو کسی امپائر یا اشارے کا انتظارہے۔ ایاز صادق کے وکیل کا کہنا تھا کہ نادرانے کہا ہے کہ جن انگوٹھوں کی تصدیق ہوسکے وہ بہت کم ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…