اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ”را“ کے ملوث ہونے سے متعلق الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ دہشتگردی کا مرکز کہاں ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے ملک میں دہشتگرد حملوں میں ”را“ کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے الزامات بے بنیاد ہیں پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشتگردی کا مرکز کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے بے بنیاد الزامات دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ”را“ کو اس حملے میں ملوث قرار دیکر حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کر رہا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔