اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں پھینکے گئے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگالیا۔ چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ چھاپے عائشہ منزل ، آرام باغ ، پاکستان چوک پر واقعہ پرنٹنگ پریس میں مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع پرنٹنگ پریس کا سراغ لگانے کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا پمفلٹ غیر ملکی ڈاکٹر ڈیبرالوبو کیس میں پھینکے جانے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔