پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، مختلف مقامات کی تلاشی

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد اور متحدہ مرکز نائن زیرو کے اطراف میں جمعہ کو اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، رینجرز نے نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں گشت کیا، مختلف مقامات کی تلاشی لی اور واپس روانہ ہوگئی۔رینجرز ذرائع کے مطابق نائن زیروکے اطراف میں اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، اہل کاروں نے مختلف گلیوں میں گشت کیا، رینجرز کی جانب سے عزیزآبادکے مختلف علاقوں میں مقامات کی تلاشی بھی لی گئی،ر ینجرز نے عائشہ منزل،مکاچوک اوراطراف کے علاقوں میں گشت پوزیشنز سنبھالیں اور کچھ دیر کے گشت کے بعد واپس روانہ ہوگئے، تاہم علاقے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے ہیڈکواٹرز نائن زیرو پر مارچ کے مہینے میں چھاپا مارا گیا تھا، جہاں سے سزایافتہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کا دعوی کیا گیا ، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں ہلچل مچ گئی، بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگیا۔ رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے نائن زیرو کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دو گھنٹے تک کارروائی کی گئی جس میں انھیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…