ملتان (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان نے کہاہے کہ تبدیلی آنے والی نہیں بلکہ آچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کامسئلہ پولیس کوغیرسیاسی کرنے سے حل ہوگا۔عمران خان نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسائل پرعوام کاحق ہے اوران کے استعمال کاحق بھی عوام کے پاس ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں دھاندلی کے باﺅجود بھی الیکشن ہارگئی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ میڑوبس سے ملک آگے نہیں جائے گااوراس کوترقی نہیں کہاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ میڑومنصوبوں میں حکمران کمیشن کھارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ این اے 125کے بعد این اے 122کی وکٹ بھی گرنے والی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اورسندھ میں پولیس میں بھرتی پیسے لے کرکی جاتی ہے ۔عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں معصوم لوگ مر رہے ہیں ، مسئلے کو حل کرنے کے لیے پولیس کوغیرسیاسی کرنا پڑےگا،پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا ،پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر حکومت خود کنفیوڑن کا شکار ہے،منصوبے پر حکومت سے مزید بریفنگ چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کراچی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پولیس کو غیر سیاسی کرنا ضروری ہے، رینجرز معاملے کا مستقل حل نہیںجب سیاسی جماعتوں اپنے لوگوں کو بھرتی کروائیں گے تو کراچی کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، کراچی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا پڑے گا اور میرٹ پر پولیس والوں کو لانا ہوگا۔۔ عمران خان نے شکوہ کیا کہ حکومت وسائل کی تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لے رہی، انھوں نے خیبر پختون خوا میں فنانس ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا۔عمران خان نے کہا کہ سرکاری خزانے کو بادشاہوں کی طرح استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے حصے کی تمام رقم بھی لاہور میں خرچ کی جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں وسائل کی تقسیم ناانصافی پر مبنی ہے، ملک میں سرکاری خزانے کو بادشاہوں کی طرح استعمال کیاجاتاہے، سارے فیصلے شریف برادران کرتے ہیں چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ انہیں پاک چین اقتصادی راہ داری پر مزید بریفنگ کی ضرورت ہے اس معاملے میں حکومت کا خود اپنا موقف واضح نہیںاگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو گوادر سے چین کا سب سے چھوٹے راستے پر سڑک بناتے اور یہ علاقہ ملک کا سب سے پسماندہ حصہ ہے، اس سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور وہیں بڑے شہروں پر آبادی کے بہاو ¿ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر ہمیں تحفظات ہیں،اقتصادی راہداری پر حکومت سے مزید بریفنگ چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر حکومت خود کنفیوڑن کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے، پائیدار امن کیلئے پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہوگا، خیبرپختونخوا میں اضلاع کو براہ راست پیسے دیں گے، صوبے کے اندر فنانس ایوارڈ دیں گے انہوںنے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے سے بڑے شہروں پر دباو کم ہوگا، کسانوں کو توجہ دیئے بغیر زراعت کو ترقی دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملتان کے عوام سے پوچھے بغیرہی ملتان میں میٹروکامنصوبہ شروع کردیاگیاہے جبکہ اس کے بارے میں ملتان کے عوام سے اس منصوبے کے بارے میں پوچھاجاناتھا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں پولیس کانظام مثالی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بلاول ہاﺅس یانوازشریف کے گھرکے سامنے مظاہرہ کرکے تودکھائے ۔انہوں نے کہاکہ 2015انتخابات کاسال ہے اوراب تحریک انصاف کاکوئی راستہ نہیں روک سکتا.عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد دھاندلی کے بہت انکشافات سامنے آئے جو کبھی بھی نہیں آسکتے تھے اور اب کل ٹربیونل میں این اے 122 کا کیس جائے گا جس کا شدت سے انتظار تھا کیونکہ پہلے این اے 125 میں خواجہ سعد کی وکٹ گری اور اب این اے 122 میں ایاز صادق کی وکٹ گرتی نظر آرہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملتان میں اب 2 سوچوں اور نظریوں کا مقابلہ ہے کیونکہ 2 جماعتیں 1970 سے باریاں لے رہی ہیں، قوم پیچھے جارہی ہے لیکن ان باریاں لینے والوں کی جائیدادیں بڑھ رہی ہیں، حکمرانوں کا مقصد صرف اپنے اور اپنی اولادوں کے لیے پیسہ بنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں انسانوں کی عزت اور قدر ہو، تعلیم اور صحت کے اوپر زیادہ خرچ کیا جائے کیونکہ قومیں میٹرو بس ،انڈرپاسز اور موٹروے سے آگے نہیں بڑھتیں اس کے لیے قوموں پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب تک لوگ اپ نے حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوتے انہیں ان کے حقوق نہیں ملتے، جب بھی عوام سے کوئی ظلم اور نا انصافی ہو وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوجائیں۔
عمران خان کا ملتان میں جلسہ،حکومت پر پولیس میں بھرتیوں کیلئے پیسے لینے کا الزام
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ...
-
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس ...
-
’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور اس لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے ...
-
کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟
-
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا ...
-
ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا ...
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک ...
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے...
-
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس وجہ سے معافی مانگی ؟بلال...
-
’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور اس لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے اہم بیان جاری کر دیا
-
کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟
-
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا؟ سیکیورٹی ذرائع نے معمہ...
-
ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا دیں
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
-
گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل’خاتون زخمی