پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

انٹیلی ایجنسیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،جنرل راحیل

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون میں بہتری کی ضرورت ہے جب کہ انٹیلی ایجنسیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت انسداد دہشت گردی سے متعلق آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہےاور ملکی دفاع میں ان اداروں کی کامیابیاں بھی قابل سائش ہیں۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں، دشمن ایجنسیوں کے مقابلے کیلئے موثر انٹیلی جنس کا اہم کردار ہے جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا موثر اور مربوط کردار ضروری ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی ضروری ہے۔آرمی چیف نے سول ملٹری ایجنسیز کو سسٹم کے تحت قومی سطح پر کام کرنے اور سول ملٹری انٹیلی جنس کوششیں مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…