بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

مستقبل میں ریلوے کراچی سے کاشغر جائےگی ،پھر ترکی تک بھی ٹرین کا سفر ممکن ہو سکے گا، نوازشریف

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

جس کی مالیت دس ارب روپے ہے انہوںنے کہاکہ کچھ عرصے سے لوگوں نے ٹرین میں سفر کر نا چھوڑ دیا تھا کیونکہ ٹرین میں سہولیات نہیں تھیں اور وقت کی پابندی بھی نہیں کی جاتی تھی عوام اب دوبارہ ٹرین میں سفر کررہے ہیں بہتری باتوں اور وعدوںسے نہیں کام سے نظر آتی ہے وزیر اعظم نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے وزارتوں کاجائزہ لینے کےلئے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا جس میں ریلوے کی کار کر دگی کو اطمینان بخش قرار دیاگیا اور پوری کابینہ نے خواجہ سعد رفیق کو شاباش دی امید ہے باقی وزراءبھی شاباش لینے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کام کرینگے وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ریلوے کی مزید منصوبے بنا رہی ہے ہم سفری سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائینگے گرین لائن ایکسپریس ٹرین اس کا پہلا مرحلہ ہے آج سے ہر مسافر کو دس لاکھ انشورنس دی جائیگی انہوںنے کہاکہ ملک میں تیز رفتارمعاشی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے عظیم دوست چین کی طرف سے سرمایہ کاری کے منصوبوں سے خطے کی تقدیر بدل جائےگی مستقبل میں ریلوے کراچی سے کاشغر جائےگی اور پھر ترکی تک بھی ٹرین کا سفر ممکن ہو سکے گا انہوںنے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کا ریلوے انتظامیہ اور مینجمنٹ سے بہت عمدہ تعلقات ہیں کیونکہ سب سے زیادہ تالیاں ریلوے انتظامیہ کے کیمپ کی طرف بجائی جارہی ہیں جو اطمینان کا باعث ہے ملازمین اور کارکنوں کاخون اس ادارے میں شامل ہے جب کرپشن ختم ہو تی ہوئی نظر آرہی ہو تو ملازمین کا دل بھی خوش ہوتا ہوگا ہر ادارے میں اسی طرح کی کار کر دگی نظر آنی چاہیے انہوںنے کہا کہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو میں نے کہا کہ آپ ہمیں ٹرین کے اندرونی حصہ کا وزٹ کرائیں اور جب ہم ٹرین کے اندر گئے تو دیکھ بہت خوش ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ٹرین کے اندر بنا ہوا واش روم پی آئی اے کے واش روم سے بہتر نظر آرہا تھا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ آج کار کر دگی پر صحافی بھی تالیاں بجا رہے ہیں . ریلوے کی حالت بہتر ہورہی ہے انشاءاللہ ہمارے دور حکومت میں پی آئی اے کا ادارہ بھی بہتر ہو گا وزیر اعظم نے کہاکہ ریلوے میں ابھی بہتری کی گنجائش ہے ریلوے نے قبضہ گروپ سے زمینیں چھڑوائیں اخراجات میں کمی لا کر ریلوے کو مستحکم کیا جارہاہے گرین لائن ٹرین کو ایک تجرباتی منصوبہ سمجھا جائے ریلوے کی طرح دوسرے اداروں میں بھی کار کر دگی نظر آنی چاہئے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…