منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

مستقبل میں ریلوے کراچی سے کاشغر جائےگی ،پھر ترکی تک بھی ٹرین کا سفر ممکن ہو سکے گا، نوازشریف

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نوازشریف کا ٹرینوں کو ملک سے باہر نکالنے کا اعلان-وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ریلوے کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہے کہ دو سالوں میں اٹھارہ ارب سے 31ارب تک آمدنی کسی معجزے سے کم نہیں .بہتری باتوں اور وعدوںسے نہیں کام سے نظر آتی ہے .حکومت ریلوے کی مزید منصوبے بنا رہی ہے . سفری سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائینگے . ریلوے کے ادارے میں ملازمین اور کارکنوں کاخون شامل ہے جب کرپشن ختم ہو تی ہوئی نظر آرہی ہو تو ملازمین کا دل بھی خوش ہوتا ہوگا .گرین لائن ٹرین کو ایک تجرباتی منصوبہ سمجھا جائے ریلوے کی طرح دوسرے اداروں میں بھی کار کر دگی نظر آنی چاہیے . مستقبل میں ریلوے کراچی سے کاشغر جائےگی اور پھر ترکی تک بھی ٹرین کا سفر ممکن ہو سکے گا ۔ جمعہ کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ سب اس بات سے باخبر ہیں کہ حکومت مختلف اداروں کے مجموعہ کا نام ہے اداروں کی کار کر دگی حکومت کی کار کر دگی ہوتی ہے ادارے ذمہ داری سے کام کرتے رہیں تو ملک کی ترقی جاری رہتی ہے مسلم لیگ (ن)کی حکومت قیام کے دن سے عوام کی خدمت کےلئے مخصوص اداروں کو بحال کر نے کی کوشش کررہی ہے اور پہلے دن سے ہی مخصوص اداروں پر خاص توجہ دے رہے ہیں ان میں مشکلات بھی آرہی ہیں ریلوے ایک مدت سے زوال کا شکار چلا آرہا تھا ریلوے کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور اس ذمہ داری کو اٹھانے کےلئے ایک باہمت پر جوش شخص کی ضرور ت تھی مجھے یہ اہلیت خواجہ سعد رفیق میں نظر آئی اور ریلوے کی بحالی کا مشکل مشن ان کے سپرد کیا آج مجھے فخر ہے کہ میرا اتخاب درست ثابت ہوا ریلوے کو ریلوے کو پٹڑی پر ڈال دیا ہے خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں ریلوے ملازمین اورورکروں میں نئی سوچ پیدا کی 2012-13میں ریلوے کی آمدنی اٹھارہ ارب روپے تھی جبکہ 2013سے 2014تک اس کی آمدنی میں دو ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 2014اور 2015کےلئے 28ارب کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ریلوے انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ وہ 31ارب کا ٹارگٹ حاصل کر لینگے ۔صرف دو سالوں میں اٹھارہ ارب سے 31ارب تک جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ہم سے پہلے مال بر داری کےلئے 8انجن دستیاب تھے اب 80انجن بندر گاہوں سے مال اٹھا کر ملک کے طول و عرض میں پہنچا رہے ہیں ہماری حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کر نے کےلئے جامشورو , مظفر گڑھ میں پاور سٹیشن شروع کئے ہیں اور ریلوے کے ذریعے کوئلہ پہنچایا جائیگا انہوںنے کہاکہ ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ختم کر کے تین ہزار ایکڑ زمین خالی کرائی ہوئی ہے



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…