پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے گرین لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، ریلوے ترقی کی راہ پر چل پڑا، نوازشریف

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اے سی بزنس کلاس گرین لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ترقی کی راہ پر چل پڑا ، پی آئی اے کو بھی خوشحال بنائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت مختلف اداروں کے مجموعے کا نام ہے اور ہم اداروں کو فعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان اداروں میں ایک ادارہ ریلوے کا بھی ہے جوکہ مدت سے زوال پذیر تھا لیکن خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں ریلوے نے صرف دو سال میں ادارے کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا اور آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ ابھی ہمیں ریلوے کی بحالی میں بہت کام کرنا ہے، گرین لائن ٹرین کا افتتاح قابل ستائش اقدام ہے ، سفری سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے گرین لائن ٹرین پہلا قدم ہے جس سے اسلام آباد سے شہر قائد اور لاہور کیلئے سفر کو آرام دہ اور برق رفتار بنایا جا رہا ہے۔ اب ٹرین میں سفر کرنیوالوں کی دس لاکھ روپے کی انشورنس بھی کی جائے گی۔ مجھے پوری امید ہے کہ گوادر سے کاشغر لنک کے بعد آئندہ دور میں ترکی کے لیے بھی ریلوے لائن شروع کریں گے۔ دریں اثناء وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ وزارت ریلوے میرے لیے بہت بڑا چیلنج تھا جس کو احسن انداز سے نبھا رہا ہوں، میرے دور میں ادارے نے بے پناہ ترقی کی۔ ہم نے ادارے سے رشوت اور سفارش کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اب جیالا ہو یا متوالا سب کو میرٹ پر ملازمت ملتی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…