اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلہ میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ کارروائی کے دوران3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ایف سی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع مستونگ،پنجگور اور قلات میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا اور مختلف مقامات پر چھاپہ مارا اس دوران ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔کارروائی کے دوران 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کارروائی میں400 ایف سی اہلکاروں نے حصہ لیا اور دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جس سے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس سے13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور متعدد دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ،ایف سی ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران 3 سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں ، دہشت گردوں زیر استعمال بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملے اور مستونگ میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔