اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت کے سیاحتی مقام وادی نلترہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والی ملائیشیا کے سفیر کی اہلیہ مادام حبیبہ بنت محمود کی میت کولانمپور روانہ کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمان بھی میت کے ہمراہ گئے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جمعہ کے روز سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والی ملائیشین سفیر کی اہلیہ کی میت کو نور خان ائیربیس سے روانہ کردیا گیا ہے ۔ مادام حبیبہ بنت محمود کی میت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے ائیر بیس پر پاک فوج کے جاق وچوبند دستے نے میت کو سلامی دی ہے۔اس موقع پر پاکستانی حکام اور ملائیشیاءکے سفارت خانے کا عملہ بھی موجود تھا۔