اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلیت اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کی عکاس ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کرن جیجیو نے کہا کہ بھارت نے لکھوی کے خلاف تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کر دی تھیں تاہم پاکستانی ادارے ان شوائد کو مناسب طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کر سکے جو کہ ذکی الرحمان کی جیل سے رہائی کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذکی الرحمان کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کی واضح عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ داﺅد ابراہیم پاکستان میں اور بھارت اسے واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے لئے کوئی ٹائم فریم دینا ہمارے لئے ناممکن ہے۔(رضوان شاہ)#/s#