اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشارو کے علاقے نوتھیہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش نامی شدت پسند تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں ۔ گرفتار دہشتگرد داعش تنظیم میں شمولیت کے دعوت نامے لو گو ں میں تقسیم کررہے تھےجن کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ءکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پشاور کے علاقے نوتھیہ میں دو افراد داعش نامی تنظیم میں شمولیت کے لئے لوگوں میں دعوت نامے بانٹ رہے تھے جس کے بعد محکمہ انسداد دہشتگردی نے اطلاع ملتے ہی دو مبینہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی اور دونوںکو گرفتار کرلیا ہے سکیورٹی حکام کے مطابق دعوت نامے مقامی زبان پشتو اور فارسی میں درج تھے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ءکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔