بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کراچی ٹارگٹ کلنگ، سابق ایس ایس پی اعجاز حیدرقتل ،اہلیہ زخمی

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں پہلوان گوٹھ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایس پی اور سپرٹنڈنٹ حیدرآباد جیل اعجاز حیدر جاں بحق جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔وزیر اعظم نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور ملزمان کو فوری گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سابق ایس ایس پی اور سپرٹنڈنٹ حیدرآباد جیل اعجاز حیدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ گلتستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سابق ایس ایس پی اعجاز حیدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اعجاز حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق سابق حیدرآباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شاہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلوان گوٹھ سے خود گاڑی چلاتے ہوئے جارہے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جب کہ انہیں سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سابق افسر کی اہلیہ بھی فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوئیں ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہمی کی جارہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعے کو گھیرے میں لے لیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق ایس ایس پی اعجاز حیدر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے ،اعجاز حیدر کو سر اور سینے میں 15 گولیاں لگی ہیں۔ادھر ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس مصدق ملک کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کراچی میں سابق ایس ایس پی اور سپرنٹنڈنٹ جیل حیدرآباد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوت کے ساتھ ٹارگٹڈآپریشن جاری رہے گا،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے متنزل نہیں کر سکتے،کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعظم نواز شریف نے اعجاز حیدر کے قتل کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…