اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنوںمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں دہشت گرد پل پر بم نصب کر رہے تھے، علاقہ حوید میں سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ حوید میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔جو حوید رابطہ پل میں بارودی مواد نصب کر رہے تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ،بال بیرنگ اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا ہے۔ دونوں کو تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔حوید کے ہی علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔